تازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ ” حمزہ محمد صدیقی “ پیر سے دو روزے دورے پر چترال پہنچ رہےہیں۔

چترال (نمائندہ  ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ ” حمزہ محمد صدیقی “ پیر سے دو روزے دورے پر چترال پہنچ رہےہیں۔ چترال میں ناظم اعلیٰ کی مصروفیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال عبدالرزاق نے کہا کہ جمعیت کی تنظیمی ٹیم کے ساتھ نشستوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے اندر پروگرامات میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ چترال کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے چترال پریس کلب میں تعلیمی پریس کانفرنس سے بھی مخاطب ہوں گے ۔ پیر کے صبح 11 بجےچترال ائیرپورٹ میں ناظم اعلیٰ کا فقید المثال استقبال ہوگا ۔ ناظم اعلیٰ "تعمیر پاکستان ریلی "کی قیادت کرتے ہوئے شہر میں داخل ہوں گے۔ طلباء کے علاوہ احباب جمعیت کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button