984

اپر چترال کے بالائی علاقےمیراگرام نمبر2  میں  میٹرک کے طالب علم اندازعلی والدبہادرعلی  نے مبینہ طور پر دریائے یارخون میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپر چترال کے بالائی علاقےمیراگرام نمبر2  میں  میٹرک کے طالب علم اندازعلی والدبہادرعلی  نے مبینہ طور پر دریائے یارخون میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔اندازعلی گورنمنٹ ہائی سکول بانگ میں میٹرک کے طالب علم تھے گذشتہ روزنامعلوم وجوہات کی بناپردریائے یارخون میں چھلانگ لگاکراپنی زندگی کی چراغ گل کردی ۔مقامی پولیس نے لاش بریپ کے مقام پردریاسے برآمدکرکے پوسٹ مارٹم کے لئے  ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹراپرچترال بونی پہنچایاگیا۔خود کشی کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی اور مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ لڑکے کاتقربیا عمر 19 برس بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں