348

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)پشاورگل بانو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)پشاورگل بانو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پرکام کا آغاز کر دیا۔گل بانو گریڈ 18 کی پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) آفیسر ہیں اور ان کا تعلق (PAS 2014 Batch) سے ہے۔ اس سے پہلے وہ اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، اسسٹنٹ کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر خان پور، اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) پشاور اورمحکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں فارن ایڈ، ایگریکلچر اور سی پیک سے منسلک اہم عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گل بانو کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرپشاورکیپٹن (ر) خالد محمود کی قیادت میں پشاور کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کوشش جاری رہیں گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں