Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جرمن سیاح مائیکل کا چترالی عوام اور پولیس کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

چترال(چترال ایکسپریس)جرمنی سے تعلق رکھنے والے سیاح مائیکل نے لوئر چترال کے دلکش سفر کے دوران یہاں کے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے رویے کو انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا:کہ چترال کے لوگ بے حد خوش اخلاق، دوستانہ اور مددگار ہیں۔ یہاں سفر کرنا نہایت آسان ہے کیونکہ ہر کوئی ہر لمحہ مدد کے لیے تیار رہتا ہے۔ مسکراتے چہرے، رہنمائی کرنے والا انداز اور اجنبیوں کو اپنائیت دینے کی روایت واقعی حیران کُن ہے۔ میں پوری دنیا کے سیاحوں کو کہوں گا کہ پاکستان، بالخصوص چترال ضرور آئیں۔ یہ ایک پرسکون اور دل موہ لینے والی جگہ ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے کہا کہ یہ مثبت تاثرات چترال کی مہمان نوازی اور پولیس کے دوستانہ کردار کا عملی ثبوت ہیں۔ لوئر چترال پولیس ہمیشہ عوام اور مہمان سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button