385

انصاف کا علمبردار حکومت نے اپنے ایک چہیتے کو چار کروڑ روپے رقم سے ابپاشی کا منصوبہ دیے کردو سو گھرانوں کو متاثر کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا

چترال ( نمایندہ  ) یورجوغ گرم چشمہ کے عمائدین نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ لوئر چترال ، ایکسین ایریگیشن نے علاقہ یورجوغ ، غوڑاکی اور سانک کے عوام کو نظر انداز کرکے ایک فرد کو خوش کرنے کیلئے بگوشٹ سے سائیفن ایریگیشن کا جومنصوبہ شروع کیا ہے ۔ اس کو اگر نہ روکا گیا ۔ تو حالات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ لوئر چترال ، ایکسین ایریگیشن اور ان کے منظور نظر شہزادہ امان الرحمن پر ہو گی ۔ چترال پریس کلب میں گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اسرار الدین ، سابق ممبر یونین کونسل وزیر خان ، حاجی محمد نواز ، عبدول خان ، شیر ولی خان ، آستان خان ، ولی جان ، محمد خان ، مجیب الرحمن ، فضل مالک اور رحمت علی نے کہا ۔ کہ یورجوغ کا پورا علاقہ قدرتی آفات پر کام کرنے والا ادارہ فوکس کے سروے کے مطابق سنگین طور پر خطرات سے دوچار ہے ۔ اس لئے علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر مقامی لوگوں کو متبادل محفوظ مقام پر منتقل ہونے اور زمینات کو پانی دینا بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ لیکن مقامی لوگ وسائل کی کمی اور متبادل جگہ نہ ہونے کےباعث اسی مقام خطرے سے دوچار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اب اس پر خطر علاقے سے حکومت صرف ایک فرد کو خوش کرنے کیلئےچار کروڑ روپے کی لاگت سے سائفن ایریگیشن پائپ گزار رہا ہے ۔ جس سے نقصانات کی شدت میں اور بھی اضافہ ہوا ہے ۔ کیونکہ جس جگہے سے پائپ گزاری جارہی ہے ۔ اس میں برساتی سیلاب اور پہاڑی تودوں کے گرنے سے پائپ بلاسٹ ہو سکتے ہیں ۔ اور مقامی آبادی کو ناقابل تلافی نقصان پہچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اتنے بڑے پراجیکٹ کے حوالے سے متاثر ہونے والے گاوں کے لوگوں کے ساتھ مشورہ نہیں کیا گیا ۔ جو کہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ، ایکسین ائریگیشن ، وزیر اعلی اور پورٹل کے ذریعے وزیر اعظم تک اپنی آہ و فریاد پہنچائی ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ ہماری درخواست کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سائفن ائریگیشن کا ایک بڑا نقصان یہ ہے ۔ کہ اس کی تعمیر سے یورجوغ کے سینکڑوں ایکڑ غیر آباد زمینات مستقل بنیادوں پر پانی سے محروم ہوں گے ۔ اور پہلے سے آباد زرعی زمینات کیلئے پانی کی قلت پیدا ہوگی ۔ عمائدین یورجوغ نے کہا ۔ کہ ایک طرف ایک فرد کیلئے خزانے لٹائے جارہے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف ایک بڑی آبادی کی بات کو ان سنی کی جارہی ہے ۔ یہ تحریک انصاف کے ماتھے بدنما داغ ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا ۔ کہ یورجوع ، سانک اور غوڑاکی کے لوگ اپنے حدود میں کسی بھی قسم کے کام کی اجازت نہیں دین گے ۔ اور اگر طاقت آزمائی کی گئی ۔ توحالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر چترال، ایکسین ائر یگیشن و شہزادہ آمان الرحمن پر ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں