تازہ ترین
11 اگست 2021 کو دروش دریا میں ڈوبنے والی دو بہنوں میں سے ایک کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے سے نکال ورثاء کے حوالے

(لوئر چترال) 11 اگست 2021 کو لوئر چترال دروش دریا میں ڈوبنے والی دو بہنوں میں سے ایک کی ڈیڈ باڈی کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اسی روز دریائے چترال سے نکال ورثاء کے حوالے کر دیا تھا، جبکہ گھر والوں کی شک وشبہات پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے گذشتہ روز دریائے چترال کے کنارے مختلف مقامات پر ورثا کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے دروش جنجریت سے لیکر میر کھنی کے مقام تک دریائے چترال میں سرچ آپریشن کیا لیکن تاحال ڈیڈ باڈی کی کوئی سراغ نہ مل سکی.