عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے چترال سے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینٹرفلک ناز کے گورنرکاٹچ کےجلسہ میں اے این پی کے بارے میں نازیباالفاظ کی شدیدمزمت

چترال(نامہ نگار)گذشتہ روزمرکزی سکرٹیریٹ عوامی نیشل پارٹی چترال کے ضلعی کابینہ ،تحصیل کابینہ ،ضلعی سالارن اوردیگررہنماوں کاایک احتجاجی اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پر ضلعی صدرالحاج عیدالحسین ،،تحصیل صدرمیرعابداللہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل احمد،صوبائی ممبرکونسل رہنماسیدعباس جان،ڈسٹرکٹ سالارسیدشوکت جان،ڈپٹی سالار آزادعلی شاہ،میڈیاکواڈینٹرظہوردانش اوردوسروں نے چترال سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینٹرفلک ناز کے گورنرکاٹچ میں پی ٹی آئی کےجلسہ میں اے این پی کے بارے میں نازیباالفاظ کی شدیدمزمت کرتےہوئے کہاکہ ائندہ اے این پی کے بارے میں ایسی غلط الفاظ اورغلط تقریرکرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی دورحکومت میں چترال کے لئے بہت کچھ کیاہے تقربیا22ارب روپے کاپیکچ چترال کی ترقی اورتعمیرکے لئے خرچ کیاہے۔اس کے مقابلے میں پی ٹی آئی اپنی 8سالہ صوبائی اور3سالہ مرکزی حکومت ہونے کے باوجودچترال کے لئے کچھ بھی نہیں کیاہے ۔خالی باتوں اوردعووں سے کام لیکرچترالی عوام کودھوکہ دینےمیں مصروف عمل ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے بارے میں نازیباالفاظ استعمال کرنے پرفلاک ناز کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے پرپارٹی کارکنان نے زوردیامگرضلعی قیادت کی مداخلت پرانہوں نے دوبارہ اجلاس بلانے تک اپنی جذبات کوقابورکھنے کاعہدکیا۔