348

چترال کی ایک اور بیٹی کی کھاریاں صوبہ پنجاب میں پراسرار موت معمہ بن گیا ہے ، خودکشی یا قتل پولیس کی انکوائری اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق شائد سامنے آئیں گے

چترال /چترال کی ایک اور بیٹی کی کھاریاں صوبہ پنجاب میں پراسرار موت معمہ بن گیا ہے ، خودکشی یا قتل پولیس کی انکوائری اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق شائد سامنے آئیں گے ۔ لوئر چترال کے ایون مورڈ ہ سے تعلق رکھنے والی ثمینہ نیاز دختر جنگ آمان عمر تقریبا چھبیس برس چند سال پہلے نوشہرہ میں بیاہی گئی تھی۔ جو اپنے شوہر بابر پرویز کے ساتھ کھاریاں میں مقیم تھی۔جو کھاریاں کینٹ میں ملازم ہے۔ گزشتہ دن یونٹ کے ایک صوبیدار نے پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان دیا ہے کہ بابر پرویز نے صبح یونٹ میں ڈیوٹی کیلئے پہنچنتے ہی بیوی بیمار ہونے کی وجہ سے جلد گھر واپس چلاگیا اور جب واپس گھر پہنچا ہے تو بیوی نے مبینہ طور پر پنکھا سے پھاندہ لگاکر خودکشی کی تھی۔ جس پر مقامی پولیس دفعہ 174کے تحت انکوائری کررہی ہے ۔ چترالی بیٹی کی موت کی خبر سنتے ہی تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرپرست اعلیٰ پیر مختار اور دعوت وعزیمت کے سینئر کارکن صلاح الدین طوفان بھی کھاریاں پہنچ گئے جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لیکر چترال کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوفیہ کی ایک چھوٹی بیٹی ہے جس کی عمر تقریبا دوبرس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں