250

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباءنے منگل کے روز کالج سے چترال بازار تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ اور پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال( محکم الدین ) گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباءنے منگل کے روز کالج سے چترال بازار تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ اور پریس کلب چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓ کہا ۔ کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے کلاسین بند ہیں ۔اور کالج کے طلباء کا وقت اور تعلیم مسلسل تباہ ہو رہا ہے ۔ لیکن حکومت کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت اور کالج کے اساتذہ کے مابین پراٸیوٹاٸزیشن کے تنازعہ نے طلباء کو شدید ذہنی مالی اور اعصابی دباو کا شکار بنا دیا ہے ۔ جو کہ حل ہوناچاہیۓ ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت نے اب تک ایک بھی ڈھنگ کا کام نہیں کیا ۔ مہنگاٸی بے روزگاری نے غربت میں تشویشناک حد تک اضافہ کیا ہے ایسے میں أٸی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوۓ کالجوں کی پراٸیویٹاٸزیشن غریب طلباء کی تعلیم مکمل طور پر بند کرنے کی ایک سازش ہے ۔ جو موجودہ حکومت انجام دے رہاہے۔ انہوں نےکہا۔ کہ حکومت اساتذہ سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالے اور طلباء کی تعلیم کو ضاٸع ہونے سے بچاٸے ۔ بصورت دیگراجتجاج کا داٸرہ وسیع کیا جاۓگا ۔ اور تمام طلباء میدان میں نکلنے پر مجبورہوں گے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ پراٸیوٹاٸزیشن کسی صورت قبول نہیں کیا جاٸے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں