262

اپر چترال میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی

عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے معراج عالم تحصیلدار مستوج کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر ناکہ لگاکر اوورلوڈ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران متعدد قانون شکن عناصر کے خلاف جرمانہ لگائے گئے اور انہیں آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ انہں آگاہ کیا گیا کہ اگر آئندہ کسی ڈرائیور کو اس طرح کے غفلت اور لاپرواہی میں مرتکب پایا گیا تو ان کی گاڑی تحویل سرکار کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جملہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اگر کسی ڈرائیور کو اوورلوڈ سفر کرتے ہوئے پایا گیا تو ذیل نمبر پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں