373

گلگت بلتستان میں وویمن کمیشن آف دی سٹیٹس آف وومن کا قیام عمل میں لایا جائے گا،نیلو فر بختیار

ومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وویمن کمیشن آف دی سٹیٹس آف وومن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔وویمن ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے معائنہ کے موقع پر کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے یقین دہانی کر وائی ہے کہ قومی کمیشن برائے خواتین کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ترقی اور جی بی میں خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کے رکن کو دفاتر فراہم کیے جائیں گے گا نیلو فر بختیار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ قانون سازی کی ضرورت ہے بل منظور ہوگا تو عمل ہوگا ۔اس ادارے کاقیام عمل میں لایا جائے گا ایک دفعہ یہ کمیشن بن گیا تو یہ ادارہ ہمارا بازو بن جائے گا اسلام آباد سے گلگت بلتستان  کی خواتین کے لئے وہ تمام کام کئے جائیں گے جن کی اشد ضرورت ہے۔ پار لیمنٹرین کی پوری ٹیم میرے ساتھ ہے جو تعلیم ‘ ہیلتھ ‘ ٹورازم اور ویمن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین پار لیمنٹیرین کے دفاتر بنائے جائیں گے اور وومن کمیشن کا دفتر بھی قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے  تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے میں شامل ہوں ۔قبل ازیں قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار نے خواتین پار لیمانی سیکریٹریز ثریا زمان ‘ دلشاد بانو’ کنیز فاطمہ اور کلثوم فرمان کے ہمر اہ وومن ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے کام کرنے والی خواتین کے لیے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جی بی کے تحت قائم ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور عملے اور بچوں کے ساتھ بات چیت کی۔۔ انہوں نے ای روزگار سہولت کا بھی دورہ کیا ۔ چیئر پرسن نے ٹرینرز کے کام کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تربیت حاصل کریں اور معاشی آزادی حاصل کریں۔ چیئرپرسن نے ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جی بی کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور ممبر قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سے ایک میٹنگ کی۔ چیئر پرسن نے کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسمنٹ کو روکنے کیلئے توجہ مرکوز کی جائے گی جی بی میں اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔جی بی میں سوسائٹی اس سلسلے میں وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر سلمیٰ عزیز نے چیئر پرسن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی نگرانی میںسینکڑوں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے جن میں آن لائن اور فری لانس بزنس کے کورسز شامل ہیں جن میں 70 سے زائد شرکاء خواتین ہیں.چیئرپرسن نے فی میل ووکیشنل سینٹرکا بھی دورہ کیا جہاں 70 نوجوان خواتین سلائی کڑھائی کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں