292

تجار یونین چترال کے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس،اے ڈی کنزومر پروٹیکشن کے الزامات پر برہمی کا اظہار

تجار یونین چترال کے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت بشیر احمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ اے۔ڈی۔کنزومر پروٹیکشن عرفان عزیز نےاپنے دفتر میں میڈیا والوں کو بلا کر تجار یونین چترال اور تجار برادری پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جسکو تجار برادری چترال اپنی توہین سمجھتی ہے۔اور ای۔ڈی عرفان عزیز کو چیلنچ کرتی ہے وہ تجار برادری پر لگائے گئے الزامات۔کو ثابت کریں یا معافی مانگے بصورث دیگر چترال کی تجار برادری کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ھے۔۔

اجلاس میں تجار یونین کے نو منتخب کابینہ نے اے۔ڈی عرفان عزیز کیطرف سے لگائے گئے ان الزام کو مسترد کر دیا “جس میں تجار یونین کے کسی عہدیدار کی طرف سے ان سے کوئی غلط کام کرانے کی کوشیش بتایا گیا ہے” حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ نو منتخب کابینہ کی اے۔ڈی عرفان عزیز سے انکے دفتر میں صرف ایک بار ملاقات ہوئی تھی اور یہ ملاقات بھی ان کی خواہش پر ہوئی تھی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں