312

دو روزہ چوتھی چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ کانفرنس 8اور9نومبر کو چترال میں/وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی ہونگے

پشاور/چوتھی چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ دو روزہ کانفرنس8اور9نومبر کو چترال میں منعقدکیا جائے گا، جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ہونگے جو چترال سپیشل اکنامک زون گہریت ،چترال چیمبرآف کامرس کے بلڈنگ سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ متعدد منصوبوں کا افتتاح کرینگے ، کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر، سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی، وزراءسمیت سیکرٹریزاور چیمبرز وفیڈریشن صدور شرکت گرینگے۔افتتاحی تقریب و چوتھی چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے خیبرپختونخوا بورڈآف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈآفس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو حسن داﺅد بٹ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، ڈائریکٹر سبزعلی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد محمد، اشفاق آفریدی کمرشل منیجر کے پی ازمک،منیجنگ ڈائیریکٹر خیبربنک صائمہ حیات، ذیشان درانی زونل چیف پی جی ایم کے پی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر کے پی منیرگل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت 11اکنامک زون بنارہے ہیں جس میں چکدرہ، چترال ودیگر اکنامک زون کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی معاشی ترقی ا ورسرمایہ کاری کے لئے تمام محکمے پرعزم ہے ، عوام کی معیازندگی بلند کرنے اور معاشی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی معاشی وصنعتی ترقی کے لئےچترال سپیشل اکنامک زون، ارندووشاہ سلیم باڈرسٹیشن کی فعالیت ، ہائیڈل، زراعت، ٹورازم، مائن اینڈ منرل سمیت روڈانفراسٹریکچرکی تعمیر شروع کردی ہیں اور وفاقی صوبائی حکومت نے چترالی عوام کی معیا رزندگی بلندکرنے اورمعاشی وصنعتی ترقی کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کرکے چترال میں متعدد منصوبوں پر کام کا افتتاح9نومبر کو کرےگی اور وزیراعلیٰ ترقیاتی کام اور سپیشل اکنامک زون کا بھی افتتاح کرے گا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں چترال کلچرل شو، پولو میچ اورصنعتی نمائش بھی ہو گا ، یادرہے کہ چترال واحد ضلع ہے جس میں 15زبانیں بھولی جاتی ہے اس کانفرنس میں کلچرل کی مکمل عکاسی کی جائے گی۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی اور کے پی بی اوآئی ٹی نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی جووزراءسرمایہ کاروں اور سفارت کاروں کو دعوت نامے ارسال کرنے کے انتظامات کے لئے اقدامات تجویزکرے گی۔ سرتاج احمد خان نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس چترال کی تعمیر وترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ مائن اینڈ منرل، ہائیڈل، ٹورازم،زراعت میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ملک بھر سے سرمایہ کاروں کوبھی اجلاس میں دعوت دی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں سرتاج احمد خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان اورکے پی بی اوآئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو حسن داﺅدبٹ سمیت تمام منتظمیں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں