303

ضلع اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

ضلع اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ جس میں شاہ عدنان  اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل صاحب الرحمن و اساتذہ کرام، علماء کرام، کثیر تعداد میں طلباء اور عوام الناس نے شرکت کیں۔ ریلی کا اغازگورنمنٹ ہائی سکول بونی سے ہوکر بونی چوک پہنچ کر احتیتام پذیر ہوا۔ بونی چوک میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام نے خضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور ان کے سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سنت اور ان کے عظیم اخلاق کو عالم اسلام کے لئے بہترین نمونہ قرار دیا۔ انہون نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی ختم الرسل، مولائے کل، امام الانبیاء، احمد مجتبی صل اللہ علیہ وسلم کے سیرت اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنی چاہئے۔ پروگرام کا احتیتام دعائی کلمات کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں