235

ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کے مختص کردہ فنڈز سے باسیرو بروز پی سی سی روڈ کی تعمیر مکمل

ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کے مختص کردہ فنڈز سے باسیرو بروز پی سی سی روڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی جس کا جمعہ کو باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں امیرجماعت اسلامی چترال اخونزادہ رحمت اللہ،سابق ناظم حاجی مغفرت شاہ، سابق تحصیل ناظم یوسی بروز عبدالحق اور دیگر قائدین و معززین شریک ہوئے۔ منصوبہ پر 54 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اہلیان علاقہ کا ایک درینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے اس موقع پر ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں