تازہ ترین

شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی نے ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2015کے نتائج کا اعلان کردیا۔

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل ڈاکٹر محمد علی کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے ایم ایڈ کے امتحانات برائے سال2015کے نتائج کا اعلان کردیاہے تفصیلات کے مطابق چترال پبلک کالج آف پروفیشنل ایجوکیشن کی طالبہ قرۃالعین نے رول نمبر 38کے تحت775نمبر لیکر پہلی اور اِسی کالج کی طالبہ احسانیہ نے 51کے تحت768نمبر لیکر دوسری پوزیشین حاصل کیں جبکہ تیسری پوزیشین دیر کالج آف سائنس کے طالبعلم قیوم خان کے حصے میں آئی جنہوں نے 760نمبر حاصل کیا ہے۔مذکورہ امتحان میں کُل105امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 71 اُمیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 68% فیصدرہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button