309

آغا خان یونیورسٹی کی طرف سے شروع کر دی گئی۔اس سلسلے میں اے کے یو کا دوسرا میڈیکل کیمپ ہفتے کو قصہ خوانی بازار پشاور میں منعقد ہوا

آغا خان یونیورسٹی کی طرف سے شروع کر دی گئی۔اس سلسلے میں اے کے یو کا دوسرا میڈیکل کیمپ ہفتے کو قصہ خوانی بازار پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں آغا خان یونیورسٹی لیبارٹریز پیشہ ور علمے نے سینکڑوں افراد کی اسکریننگ کی ۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے کوآرڈینیٹر کریم علی شاہ نے نے بتایا کہ اسکریننگ کے بعد جن لوگوں کے ہیپاٹائیٹس سی رپورٹس پازیٹیو آئے ہیں ۔انہیں علاج کے لیے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی ریفر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے علاج کروانے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ان سے علاج کی فیس وصول کی جائیگی۔کم آمدنی والوں کو علاج کے اخراجات میں 75 فیصد رعایت دی جائیگی۔اور جو لوگ علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ان کا آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں ہیپاٹائیٹس کا بالکل مفت علاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائیٹس سی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اے کے یو نے پشاور کے مختلف علاقوں سمیت صوبہ بھر میں فری سکریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔جن علاقوں میں آلودہ پانی،ماحولیاتی آلودگی اور غربت کی وجہ سے یہ موذی مرض پھیل رہا ہے ۔وہاں کے لوگ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں مفت علاج کی اس سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں