Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں آج پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ چترال میں ایک دعائیہ پروگرام کا اہتمام

شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں آج پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ چترال میں ایک دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے عہدیداروں کے علاوہ پارٹی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تمام مقررین نے بھٹو خاندان خاص کر شہید بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات پر روشنی ڈالی جن مقررین نے خطاب کیا ان میں قاضی فیصل احمد سعید جنرل سیکرٹری پی پی پی چترال پارٹی کے سنئیر رہنما شاہ مراد بیگ تحصیل صدر عالمزیب ایڈوکیٹ محمد مظفر میردولہ جان ایڈوکیٹ صدر لیبر ونگ شیرجوان انیس خان ، محب ایون کے علاوہ صدر جلسہ صمد خان شامل تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ نے انجام دی۔۔۔۔۔۔مقررین نے حال ہی میں زیر گردش اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ چترال کےچند موقع پرست سیاسی لوگ پیپلز پارٹی کے مقبولیت کو دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کو ہائی جیک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس سلسلے میں وہ پارٹی کے صوبائی قیادت کو بھی مس گائیڈ کرکے اپنے لئے راستہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جسے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر کسی حال میں بھی قبول کرنے کے لئے تیار نہی لہزا ہمارا صوبائی اور ضلعی قیادت سے پرزور مطالبہ ہے کہ ورکروں کے رائے کے برخلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے ۔۔

Related Articles

Back to top button