Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سی ایم اپرچترال  اورلوئرچترال کے تیس تیس کروڑکی خصوصی گرانٹ سینئررہنماسرتاج احمدخان کے ذریعے منظوری فرمائی جس نے تمام ورکرزکواعتماد میں لیکروی سی لیول پراسکیم تقسیم کئے/پی ٹی آئی کاپریس کانفرنس

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئررہنماحاجی سلطان ،سابق جنرل سیکرٹری اپرچترال آفتاب این طاہر،ضلعی زکوۃ چیئرمین لوئرچترال محمدقاسم ،جنرل سیکرٹری گوڈگورننس تحصیل چترال شاہداحمد،رضی الدین،محبوب الرحمن اوردیگرنے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ورکرزپاکستان تحریک انصاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ آپ نے اپنے دوراقتدارمیں سب سے زیادہ چترال کادورہ کرچکے ہیں اورہرآفت کے وقت چترال میں اپنی حاضری کویقینی بنایااورمعاون خصوصی وزیرزادہ کے ذریعے چترال کےلئے بہت سے میگاپراجیکٹ کی منظوری دیے جن میں کئی پراجیکٹ مکمل ہوچکے اورکئی ا ہم پراجیکٹزتکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔انہوں نے  کہاکہ خصوصا حال ہی میں اپرچترال  اورلوئرچترال کے تیس تیس کروڑکی خصوصی گرانٹ سینئررہنماسرتاج احمدخان کے ذریعے منظوری فرمائی جس نے تمام ورکرزکواعتماد میں لیکروی سی لیول پراسکیم تقسیم کئے ۔انہوں نےمزیدکہاکہ پی ٹی آئی  کے اس دورے حکومت میں واحداسکمیز ہے جووی سی لیوپرورکروں کے مشاورت سے تمام وی سیز کے لئے برابرتقسیم کئے گئے ہیں۔جس پرہم سینئررہنماسرتاج احمدخان کاشکریہ اداکرتے ہیں  اوراس کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سےمطالبہ  کرتے ہوئے کہاکہ جواسکیم  Approveہوکرٹینڈرکے مرحلے میں ہے تمام روکاٹین ختم کرکے فوری ٹینڈرکیاجائے  تاکہ بروقت عوامی مفاد کی یہ سکیمیں تعمیر کئے جا سکیں۔ ۔ا س موقع پرڈاکٹرنذیرسیکرٹری گوڈگورننس چترال لوئر،ضیاء الرحمن سابق یوتھ صدرچترال،عجب خان سابق سینئرنائب صدربونی اپرچترال،منیر،شمشیردستگیر،سمیع اللہ ،امین الرحمن سابق  جنرل سیکرٹری تحصیل چترال،سلطان محمدشیرسابق وی سی ناظم دنین،اشتیاق احمد،شجاع الرحمن ،خوش رحمان ،ظہیرالدین ،سمیع الرحمن،آیاز اوردیگرموجودتھے

 

 

Related Articles

Back to top button