234

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام آج بتاریخ 4جنوری بروزمنگل فائرووڈ الاؤنس/فائرووڈچاجزکوختم کرنے کے خلاف اپرچترال کے تمام ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت چرمین اگیگا محترم ج قاری احمدعلی  اپرچترال کے ہیڈکواٹر بونی میں منعقد ہوا اس احتجاجی مظاہرہ سے تمام اداروں کے نمایندگان نے خطاب کیا اور اس ظالمانہ نوٹفیکیشن کو مسترد کیا گیا اور حکومت وقت کو یہ باور کرایا گیااگریہ ظالمانہ نوٹفیکیشن واپس نہیں کیا گیا تو تمام ملازمین آنے والےبلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ کرینگےاوریہ احتجاجی مظاہرے جاری رہنگے اورتمام ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگےاحتجاجی مظاہرےکےبعدبونی چوک سے ڈی سی آفس تک ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئیڈسی سی صاحب کی غیرموجودگی میں اے سی تورکہو/موڑکہو محترم ربنواز و قراداپیش کیا گیااےسی  نے مظاہرین کویقین دلایا کہ ہم آپ کے مطالبات کو حکام بالاتک پہنچائنگے جس کے بعد یہ پرامن احتجاجی ریلی اپنے اختتام کو پہنچا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں