322

پشاور یونورسٹی اور چترال ایسوسی ایشن فار ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن نے صوبائی ڈائریکٹریٹ اف یوتھ افئرڑ کےتعاون سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد

پشاور (نامہ نگار ) پشاور یونورسٹی اور چترال ایسوسی ایشن فار ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن نے صوبائی ڈائریکٹریٹ اف یوتھ افئرڑ کےتعاون سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کی جس میں قرآن خوانی اور مشاعرے کااہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پشاور یونیورسٹی کے ،عبہ پشتو کے ہال میں منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی مئیر پشاور حاجی زبیر علی تھے جبکہ یونیورسٹی کے شعبہ جعرافیہ کے سابق چیئرمین پروفیسر اسرار الدین نے صدارت کی۔
ٹعزیتی ریفرنس سے سابق ڈین پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عدنان سرور، پاکستان سٹڈی سنٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام،پی ٹی وی کے سابق کنٹرولر نیوز حبیب ا لرحمان ۔پاکستان تھنکرز فورم کے ملک لیاقت تبسم و دیگر نےخطا ب کیا۔مشاعرے میں کہوار اور پشتو زبان کے معروف شعراء نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں اپنے کلام پیش کیے۔زبیر علی نے ڈاکٹر اے کیو خان کے نام سے ادارہ بنانے کی تجویزسے اتفاق کیا۔اور شہر کی ترقی کے حوالے سے کمیٹی میں چترال کو نمائندگی دینے کا اعلان۔کیا۔چترال ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلان ہوا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کی یاد میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئرزاور ڈائریکٹریٹ جنرل اف سپورٹس کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلکس میں چترال ڈے منایا جائے گا۔ مقررین نے ڈاکٹر قدیر خان کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کو پہلا اسلامی ایٹمی طاقت بناکر انہوں نے آنے نسلوں پر بھی احسان کیا اور ان کا نام سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قیامت تک زندہ وتابندہ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں