عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے لوئر چترال پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد۔

لوئر چترال میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے اور عوام کے ساتھ فاصلوں کو مزید کم کرنےکی خاطر ریجنل پولیس آفسیر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے عوام میں جرائم کے خلاف آگاہی پھیلانے اور جرائم کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ نے ڈی۔پی۔او کیمپ آفس بمبوریت میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ بمبوریت SI رحیم بیگ ، ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI عبدالرشید، معتبرین علاقہ بمبوریت، علمائے کرام ، کیلاش کمیونٹی کے قاضی صاحبان ، گوجر کمیونٹی کے معززین ، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ، پبلک لیزان کمیٹی ممبران اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ نے شراکاء کو عوام دوست پولیسنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے جتنے کم ہوں گے اور تعاون میں اضافہ ہوگا اتنی ہی جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ عوامی رابطہ مہم سے عوام دوست پولیس کو فروغ ملےگا۔
پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے جائز مسائل کو حل کریں گے ۔
اس کے علاوہ کیلاش فیسٹیول چلم جوشٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور تمام شراکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کیلاش فیسٹیول میں ہمیشہ کی طرح چترال کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مہمان سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر عوام سے اپیل کہ کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نشاندہی کریں اور غیر مقامی اشخاص کی علاقے میں موجودگی کے بارے میں پوليس کو انفارم کریں۔
پروگرام کے آخر میں شراکاء نے چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو خراج تحسین پیش کیا اور چلم جوشٹ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد ، علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی گئی ۔




