297

فلک ناز اور وفد کےاستفسار پرچئیرمین این ایچ اے نے لواری ٹنل کے اوقات کار میں نرمی کرنے کیلئے ٹیلی فون پر ہدایت جاری

اسلام آباد/سینیٹر فلک ناز صاحبہ کا پی ٹی ائی اپر چترال کے نمائیندوں پر مشتمل وفد نے این ایچ اےکےچیئرمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال کے اندر این ایچ کے روڈز خصوصا چترال بونی مستوچ شندور روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔  تین پیکجز پر  کام تقریبا کلو میٹر 153 پر شروع ہوا ہے۔ بہت جلد اخری پیکج مستوج شندور روڈ پر بھی کام کا اغاز ہو جائے گا۔ اس سے پہلے صفائی وغیرہ کیلئے مشینریز بھی ان جگہوں پر بھیجا گیا ہے۔اس موقع پر مکیش کمار ممبر نارتھ زون پشاورنے چترال کے اندر سڑکوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ پر بھی جلد کام کا اغاز ہوگا۔ کیونکہ لواری ٹنل پر کام مکمل ہونے سے پہلے افتتاح ہونے پر کام بند ہوا تھا۔ اب ان کیلئے الگ ریوائزڈ پی سی ون تیار ہورہا ہے۔ اور ایون بمبوریت روڈ پر بھی بہت جلد  کام کا اغاز ہوگا۔ اس میں سروے اور ایکوزیشن کے پراسس کی وجہ سے کام تعطل کا شکار رہا۔ اور اس کے علاوہ فلک ناز صاحبہ اور وفد کےاستفسار پرچئیرمین این ایچ اے نے لواری ٹنل کے اوقات کار میں نرمی کرنے کیلئے ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی ۔ کیونکہ لواری ٹنل پر خواتین وحضرات کو  لواری ٹنل کے اوقات کار کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔وفد کو بتایا گیا کہ اس کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کے لئےموجودہ حکومت کی کوشش قابل ستائش ہے اور سڑکوں کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ چترال بونی مستوج شندور روڈ میں تقریبا 8 جگہوں پر پل کی تعمیر ہونا ہے۔ بہت جلد ایمپروومنٹ اینڈ ایکسٹنشن کا کام مکمل ہوگا اور ترکول کا کام ہوگا ۔ اورتقر یبا ،44فٹ  سڑک بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں