363

اویر ویلی میں ٹیلی نار کی ناقص ترین سروس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائےضلع کونسل کے سابق رکن اسلام اکبرالدین

چترال ( نمائندہ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ضلع کونسل کے سابق رکن اسلام اکبرالدین نے ٹیلی نار پاکستان اور پی ٹی اے کے حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اویر ویلی میں ٹیلی نار کی ناقص ترین سروس کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے جو کہ کمپنی کے مقامی حکام کی نااہلی اور غفلت کا شاخسانہ ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اویر میں واقع ٹیلی نار کے ٹاور نمبر 33 میں جنریٹر کو نہ چلانے کی وجہ سسٹم ڈیڈ ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بادل چھائے رہنے کی وجہ سے سولر ٹاور میں سسٹم کی بیٹری مکمل طور پر ڈسچارج ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی جہاں اپنے کنزیومرز کے لئے تنصیب سے لے کر ڈیزل جنریٹر اور اس کے لئے فیول کی فراہمی تک کا انتظام کردیا ہے لیکن اپنے فیلڈ کے عملے پر کنٹرول کی کمی ہے اور دو ہفتوں سے اویر ویلی میں ٹیلی نار کے سنگلز نہ آنے کی وجہ سے علاقے کا مواصلاتی نظام دنیا سے منقطع ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ ٹیلی نار واحد دستیاب سروس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں