594

عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال تحصیل نظامت کے امیدواروں کااعلان تحصیل دروش خدیجہ بی بی اورتحصیل چترال سے میرعباداللہ کے نام پرپارٹی ورکرکا مکمل اتفاق

چترال (ڈیلی چترال نیوز)عوامی نیشنل پارٹی   بلدیاتی انتخابات ضلع چترال سے  پارٹی اُمیدواروں کااعلان کرتے ہوئے   تحصیل نظامت کے لئے تحصیل  دروش سےصوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی   اورتحصیل  چترال سے  سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میرعباداللہ  کے ناموں کو تمام پارٹی ورکروں نے اتفاق رائے سے حتمی شکل دیتے ہوئے باقاعدہ اعلان کیا۔توارکے روزضلعی سیکرٹریت چترال میں منعقدہ جلاس سے ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی چترال الحاج الدین حسین،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسرداراحمد،صوبائی کونسل کے ممبرسیدعباس علی شاہ اوردوسروں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ26جنوری کوبابائے امن باچاخان اوربابائے رہبرتحریک ولی خان  کی برسی چترال میں انتہائی عقیدت اوراخترام سے منایاجائے گا۔ جنہوں نے اس ملک کی آزادی اورآزادی کے بعدحقوق کے لئے جدوجہد کی ہے کئی سال جیل اورجلاطنی کاٹی اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دونوں اکابریک کافلسفہ گھرگھرتک پہنچانے کاعہدکریں۔انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے  بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں جس کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ مقدار میں ترقیاتی کام سرانجام پائے اور وزیر اعلیٰ حیدر خان ہوتی نے آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کیا جوکہ اس علاقے کے ساتھ ان کی خصوصی محبت اور لگن کا اظہار ہے۔صوبائی نائب صدرخدیجہ بی بی کہاکہ  چترال میں اپنے بزرگوں اور بہن بھائیوں سے دردمندانہ درخواست کی ہے کہ وہ اے این پی کے حق میں اپنا ووٹ کا استعمال کرکے اپنی احسان شناسی کا ثبوت فراہم کریں ۔ اے این پی واحدجماعت ہے جوچترال کی محرومیوں اورپسماندگی کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں