256

جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ریشن سے تعلق رکھنے والے شہزاد احمد شہزاد کو تحصیل چیئرمین شپ کا ٹکٹ دیا جارہا

اپرچترال (نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلے کے انتخابات 27 مارچ 2022ء کو منعقد ہونے جارہی ہے اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتیں چترال میں متحرک ہے جوڑ توڑ کے ساتھ اپنے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرنے میں مصروف ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے تحصیل مستوج کے لئے شہزاد احمد شہزاد کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو کہ تحصیل مستوج کے چیئرمین شپ کے امیدوار ہونگے۔

شہزادہ احمد شہزاد کا تعلق اپر چترال کے علاقہ ریشن سے ہیں جو مضاحیہ شاعر ہونے کے علاوہ سوشل ایکٹوسٹ اور جمیعت علمائے اسلام (ف) تحصیل مستوج کے انفارمیشن سیکرٹری بھی ہے۔

شہزاد احمدایک سنجیدہ،خوش مزاج ،نرم گفتاراورکسی کے دل نہ دکھانے والی ایک ہنس مک شخصیت ہے ۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) نوجوانوں کی حوصلہ  افزائی کرکے ان کوسیاسی میدان میں نمائندگی کاحق دے ایک نئی  ریکارڈ قائم کئے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں