تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انور الحق نے رات گیے اچانک ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کا دورہ

چترال/ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انور الحق نے رات گیے اچانک ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود تھا، اس کے بعد اُنہوں نےپناہ گاہ کا بھی دورہ کرکے پناہ گاہ میں موجود مسافروں سے ملاقات کی۔ وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور واش روم کے گندگی اور صفائی کے نہ ہونے کے بارے میں عوامی شکایت کا نوٹس لیا اور صفائی کا معیار غیر تسلی بخش پایا۔ اُنہوں نےموقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر ان واش رومز کو قابل استعمال بنا کر رپورٹ کریں اور ساتھ ہی ان واش رومز میں روٹیشن پر صفائی کا عملہ تعینات کرے۔ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی کہ صفائی والے عملے کے لیے مخصوص یونیوفام / وردی کا انتظام کرے تاکہ ان کا کام نظر اۓ۔