255

آواز ڈسٹرکٹ فورم کے زیر اہتمام معاشرتی امن اور بین المذاہب ہم اہنگی پر منعقدہ ملٹی اسٹینک ہولڈر ز ڈائیلاگ میں شرکاء نے چترال میں سماجی ہم آہنگی اور امن کے صورت حال پر اطمینان کا اظہار

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان (ایس اے پی پی) کے آواز ڈسٹرکٹ فورم کے زیر اہتمام معاشرتی امن اور بین المذاہب ہم اہنگی پر منعقدہ ملٹی اسٹیک ہولڈر ز ڈائیلاگ میں شرکاء نے چترال میں سماجی ہم آہنگی اور امن کے صورت حال پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے کلچر کو پروان چڑہا نے اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے اور ہر پیش آمدہ مسئلے کو سیاست سے بالا تر ہوکر حل کرنے کی کوشش کرنے سے چترال میں موجود امن کو مزید تقویت ملے گی اور امن وامان خراب کرنے والوں کو موقع بھی نہیں ملے گا۔ اس موقع پر ایس ۔اے۔ پی پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد اسماعیل نے کہاکہ امن کے قیام اور اسے برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاشرے کے مختلف طبقے اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتے ہیں اورسیاسی قیادت علماء کرام اس میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایس ۔اے ۔پی پی نے مختلف اسٹیک ہولڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے انہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے گزشتہ تین سالوں سے مصروف عمل ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے سید احمد خان ، جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما قاضی سلامت اللہ اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما شیخ الحدیث مولانا حسین احمد نے کہاکہ چترال کی مثالی ہم آہنگی میں تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشیں قدر کی نظر سے دیکھے جانے کے قابل ہیں اور یہ بات ایک حقیقت ہے کہ علماء کاسب سے بڑا رول ہے جسے وہ ذمہ داری سے نبھارہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چترال میں فرقے کے حوالے سے امن وامان کو کوئی خطرہ لاحق ہونے نہیں دیا جائے گا۔

2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں