تازہ ترین
تجاریونین چترال دوکانداروں کو جھانسہ دے کر یہ رقم جمع کیا گیاتھا ۔ جسے ہڑپ کردیا گیا۔شبیراحمد،میرعبادالرحمن


شبیر احمد اور میر عباد الرحمن نے کہا ۔ کہ تجار یونین کے الیکشن میں ہم نے حبیب حسین مغل کا مقابلہ کیا ہے ۔ اس لئے اُن کے مد مقابل ہونے کی حیثیت سے ہمارا حق بنتا ہے ۔ کہ ہم دکانداروں سے جمع ہونے والے فنڈ کے بارے میں پوچھیں ۔ کہ دکانداروں سے جمع ہونے والیرقم کوہ کھاتے میں چلے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، یہ انتہائی افسوسناک بات ہے ،کہ دکانداروں سے چار فٹ زمین بھی لی گئی جس سے بعض دکانات کا رقبہ انتہائی کم رہ گیا ہے اور ستم بالائے ستم یہ کہ چندے کے نام پر رقم بھی بلا کسی مقصد کے ہتھیا لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ صدر کی موجودگی میں چترال بازار اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ،سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان نہیں ۔پبلک لیٹرین نہ ہونے کے باعث دکاندارشاہی مسجد واش رومز استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ پورے بازار میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے ۔ پورا بازار ایریا گندگی اور غلاظت کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ اور نالیاں، چوراہے ٹھوس کچرے اور غلاظت سے اُٹھنے والے تعفن اور بدبو پھیلانے کے کارخانے بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ، کہ چترال بازار میں 3900دکانات ہیں ، جن سے چندہ وصول کیا گیا ہے ۔ لیکن اُس چندے سے دکاندار کے مفاد کا کوئی کام سامنے نہیں آیا ۔ اُلٹا دکاندار اپنے دکانوں سے محروم ہو گئے ۔