تازہ ترین
پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ورکروں نے پی ٹی آئی کا بیسواں یو م تا سیس قاقلشت میں پُر جوش طریقے سے منایا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) قاقلشٹ چترال میں پی ٹی آئی کے ورکروں نے پاکستان تحریک انصاف کا یوم تا سیس پُر جوش انداز سے میں منایااور سالگرے کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر سابق انفارمیشن سکرٹری ضلع چترال الطاف گو ہر ایڈوکیٹ، سابق تحصیل سکرٹری رضی الدین، صدر آئی ایس ایف چترال نذیر احمد، تریچ یو نین کونسل کے تحصیل ممبر علاؤ الدین عرفیؔ اور اسرار الدین کسانہ ؔ الیکشن کوارڈینیٹر انٹر ا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی کی بیسویں یوم تا سیس کا مطلب عمران خان کی 20 سالہ جد وجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کو بنانا ہے تو سب سے پہلے ممبر شپ کا عمل زیادہ سے زیادہ کیا جا ئے۔اور جو مفاد پرست پی ٹی آئی میں اپنی ذاتی مقاصد کے لئے شامل ہو ئے ہیں انکا مقابلہ کرنا ہے اورپی ٹی آئی ورکرو ں کی یہ سب سے بڑی زمہ داری ہے کہ وہ اگر عمران خان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو چترال کے لئے منافقت سے پاک، مخلص اور ایماندار لیڈر منتخب کریں تاکہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو ایک مضبوط اور منظم ادارہ بنا سکیں۔قاقلشٹ چترال کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف چترال کے ورکروں کا ممبر شپ کیمپ دو دن تک جاری رہا۔ جسمیں بھاری تعداد میں لوگوں نے ممبر شپ کی۔ دریں اثناپی ٹی آئی وکروں نے صفائی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی اور عملی صفائی کا بھی مظاہر ہ کیا۔ممبر شپ کیمپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اپر چترال کے علاقے لون سے تعلق رکھنے والے احمد اور اُسکے ساتھیوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کی۔



