(قسط:1)۔۔۔: لدیاتی انتخابات !اپر چترال کا انتخابی دنگل رپورٹ : ……کریم اللہ

31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کے لئے اپر چترال میں بھی بھر پور تیاریاں جاری ہے اس سلسلے میں مختلف امیدوار لوگوں کو موبیلائز کرنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی اپر چترال کے انتخابی دنگل کے حوالے سے ووٹروں کی تعداد ، پولنگ اسٹیشن، پولنگ بوتھ، پولنگ عملہ وغیرہ کی لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ آج کے اس رپورٹ میں اپر چترال کے دو تحصیل کونسلوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کرتےہیں۔
ضلع اپر چترال دو تحصیلوں پر مشتمل ہے جن میں سے تحصیل مستوج اور تحصیل تورکھو موڑکھو شامل ہے ۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن ویلج اور تحصیل کی سطح پر ہورہے ہیں ، اسی لحاظ سے دیکھا جائے تو تحصیل مستوج میں کل 17 ویلج کونسل اور تحصیل تورکھو موڑکھو میں کل 22 ویلج کونسلز ہیں۔ اپر چترال میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 450 ہیں۔ تفصیلات کچھ یوں ہے
تحصیل مستوج:
تحصیل مستوج کھونگیر دیرو بوخت سے شروع ہو کر بروغل اور شندور تک پھیلا ہوا حلقہ ہے ۔ یہاں کے سترہ ویلج کونسلز میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 55 ہزار 3 سو 44 ہے جن میں سے 26 ہزار 3 سو 34 خواتین اور 29 ہزار 20 مرد وں کی ہیں ۔ تحصیل مستوج کے رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 47 فیصد سے کچھ زیادہ خواتین اور 52 فیصد سے زیادہ مردوں کے ووٹ ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ داستاویزات کے مطابق تحصیل مستوج کے کل 63 پولنگ اسٹیشنوں میں 161 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 84 مردوں کے اور 77 عورتوں کے لئے پولنگ بوتھ شامل ہے ۔
اسی طرح انتخابی عملے کی بات کی جائے تو کل 706 پولنگ عملہ تعینات کر دیا کیا گیا ہے جن میں سے 62 پریذایڈنگ افیسرز،483 اسسٹنٹ پولنگ افیسرز اور 161 پولنگ افیسرز مقرر کئے گئے ہیں۔
تحصیل مستوج میں کل پانچ امیدوار تحصیل چیرمین شپ کا انتخاب لڑ رہے ہیں ۔ جن میں سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار حکیم، پاکستان پیپلزپارٹی کا امیر اللہ ، ن لیگ نے پرویز لال کو ٹکٹ دیا ہے اس کے علاوہ دو آزاد امیدوار یعنی سہروردی خان یفتالی اور ناصر شاہ پیرزادہ بھی تحصیل چیرمین شپ کے دوڑ میں شامل ہے ۔
سیاسی مبصریں کا خیال ہے کہ تحصیل مستوج میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔
[3:20 PM, 3/30/2022] Karim prwak: بلدیاتی انتخابات میں اپر چترال کا دنگل
(دوسرا قسط)
رپورٹ: کریم اللہ
31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کے لئے اپر چترال میں بھی بھر پور تیاریاں جاری ہے اس سلسلے میں مختلف امیدوار لوگوں کو موبیلائز کرنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی اپر چترال کے انتخابی دنگل کے حوالے سے ووٹروں کی تعداد ، پولنگ اسٹیشن، پولنگ بوتھ، پولنگ عملہ وغیرہ کی لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ آج کے اس رپورٹ میں اپر چترال کے دو تحصیل کونسلوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کرتےہیں۔
ضلع اپر چترال دو تحصیلوں پر مشتمل ہے جن میں سے تحصیل مستوج اور تحصیل تورکھو موڑکھو شامل ہے ۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن ویلج اور تحصیل کی سطح پر ہورہے ہیں ، اسی لحاظ سے دیکھا جائے تو تحصیل مستوج میں کل 17 ویلج کونسل اور تحصیل تورکھو موڑکھو میں کل 22 ویلج کونسلز ہیں۔ اپر چترال میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی ایک لاکھ 29 ہزار 450 ہیں۔ تفصیلات کچھ یوں ہے
تحصیل تورکھو موڑکھو
تحصیل تورکھو موڑکھو میں کل 39 ویلج کونسل ہے ان 39 ویلج کونسلوں میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 74 ہزار 96 ہے جن میں سے 41ہزار 7سو 9 مرد اور 32 ہزار 3 سو 87 خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں ۔
اس لحاظ سے دیکھا جائے تو تحصیل تورکھو موڑکھو میں خواتین ووٹروں کا تناسب 43 فیصد سے کچھ زیادہ ہے جبکہ مرد ووٹروں کا تناسب 56 فیصد سے زائد ہے ۔ تحصیل مستوج میں خواتین ووٹروں کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ تھی جبکہ تورکھو موڑکھو میں یہ تناسب 43 فیصد ہے یعنی اپر چترال کے دونوں تحصیلوں میں خواتین ووٹروں کے تناسب میں چار فیصد کا فرق ہے۔
تورکھو موڑکھو میں کل 71 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں کل 194 پولنگ بوتھ قائم ہوئے ہیں ان میں سے 104 مردوں کا اور 90 خواتین کا پولنگ بوتھ ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فہرست کے مطابق ان انتخابات کے لئے کل 847 پولنگ اسٹاف تعینات کئے گئے ہیں جن میں سے 71 پریذایڈنگ آفیسرز، 582اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسرز اور 194 پولنگ آفسران شامل ہیں۔
تحصیل چیرمین تورکھو موڑکھو کے لئے کل چھ امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے پی ٹی آئی امیدوار جمشید میر ، پی پی پی امیدوار مستنصر الدین، جمعیت علماء اسلام کے مولانا فتخ الباری، جماعت اسلامی کے مولانا جاوید اور دو آزاد امیدوار محمد ہارون اور فخر الدین میدان میں ہے۔
سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اس حلقے میں سارے امیدوار مضبوط ہے اس لئے کانٹا دار مقابلہ متوقع ہے اور کسی بھی امیدوار کا معمولی ووٹوں سے جیتنے کا امکان ہے ۔


