Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے مقامی صحافی کے سٹور سے چوری شدہ اشیاء چترال تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر سلطان بیگ نے ان کے حوالے کردیا

چترال (نامہ نگار) چترال کے مقامی صحافی بشیر حسین آزاد کے شاہی بازار میں واقع دکان کے سٹور سے چوری شدہ اشیاء کو منگل کے روز چترال تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر سلطان بیگ نے ان کے حوالے کردیا جوکہ گزشتہ ہفتے ملزم عبدالقادر ساکن ریحانکوٹ کی نشاندہی پر گزشتہ ہفتے چترال بازار میں چار مختلف دکانداروں سے مسروقہ اشیاء بشمول کمبل،دری اور چٹائی برامد کرلئے گئے تھے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے چترال تھانے کے مال خانے میں رکھے گئے تھے۔

پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کا شمولیا تی اجلاس جغور میں منعقد ہوا
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)پیپلزیوتھ ارگنائزیشن ڈسٹرکٹ چترال کا ایک اہم شمولیاتی اجلاس سینئر وائس پریزیڈنٹ محمد شفیع کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں ضلعی عہدہ داروں کے علاوہ نوجوانوں نے بھی شرکت کی ۔ ضلعی صدرپی وائی اوقاضی وقار اقبال ، جنرل سکرٹری وسیم سجاد آخون ،سینئر وائس پریذڈنٹ محمد شفیع ، فنانس سکرٹری امیر الدین ، عطاء حسین ، آیت اللہ ، محمد اسلم اور فضل الرحمن نے شرکت کی اجلا س کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا صدارتی خطبے میں ضلعی صدر نے نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کئے ۔ اجلاس میں سینئر وائس پریذڈنٹ محمد شفیع جنرل سکرٹری سجاد آخون ، آیت اللہ ، امیر الدین اور محمد اسلم نے خطاب کیا ۔
انھوں نے ڈسٹرکٹ ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد زلزلہ متاثرین کے فنڈز کو عوام کے سامنے پیش کی جائے ۔ صوبائی و وفاقی حکومت کے فنڈز جو چترال کے لئے منظور ہو ئے تھے وہ کہاں گئے نیز 300روپے لیکر اسٹمپ پیپر میں لکھ کر عوام کے ساتھ جو مذاق کیا گیا انکی فوری انکوائری کی جائے بصورت دیگرپی وائی اوبھر پور احتجاج کر یگی ۔ شمولیتی تقریب میں ضیاء اللہ عرفان ، شہاب قادر نے اپنے ساتھیوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button