Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اہالیان موردیر کے 1885ء والے درخواست پر عملدرامد کو یقینی بنائی جائے۔اہلیان موردیر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اہالیان موردیر نے مملوکہ محدودہ چراگاہ واقع کا غ لشٹ میں سراج الدین کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ گزشتہ سال سیلاب، زلزلہ، سیم وتھور اور زمینی کٹاؤ کے نتیجے میں سب سے ذیادہ متاثرہ ہونے والا گاؤں موردیر کے رہائشیوں کو ان کے مقبوضہ اور محدودہ شاملات دیہہ واقع کا غ لشٹ میں مستقل اور مالکانہ حقوق کی بنیاد پر فی گھرانہ کم از کم ایک ایکڑ زمین کی منظوری اور الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثریں کو شدید پریشانی اور ہمیشہ کی خوف وہراس سے نجات مل سکے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ موردیر گاؤں کا قدرتی آفات سے دوچار ہونے کی وجہ سے اس کے رہائشی 1995ء سے اپنی فریاد لے کر صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے اس گاؤں کے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے ۔ قرارداد میں اس بات پرزور دیاگیا ہے کہ اہالیان موردیر کے 1885ء والے درخواست پر عملدرامد کو یقینی بنائی جائے جس سے کم وہ کسی بات پر راضی نہیں ہوں گے اور متاثریں موردیر کو ان کے مقبوضہ اور محدودہ شاملات دیہہ واقع کاغ لشٹ میں کم از کم ایک ایکڑ زمین کی منظوری اور الاٹمنٹ کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button