Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پیڈو ساز باز کرکے نئی بجلی گھروں کی تعمیری فنڈ کو پرانی بجلی گھروں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کرکے فنڈ ہڑپ کر نے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال)گرم چشمہ کے مقام یورجوع کلسٹر کے ممبران سردارخان ، رحمت نور ، حکیم محمد جنرل کونسلر ، شیر ولی ، سلطان علی زار ، امیر بیگ اور عصمت خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام ، پختونخوا الیکٹرک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن PEDO گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پر الزام لگایا ہے۔کہ مذکورہ ادارے ساز باز کرکے نئی بجلی گھروں کی تعمیری فنڈ کو پرانی بجلی گھروں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کرکے فنڈ ہڑپ کر نے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ،کہ یورجوع میں مقامی کلسٹر نے 1995میں اے کے آر ایس پی کے تعاون سے 50KVکا منی ہائڈل پاور سٹیشن تعمیر کیا ۔ بعد آزان جب یہ بجلی گھر آبادی کیلئے ناکافی ہوا ۔ تو ٹھونک کے مقام پر اے کے آر ایس پی کے تعاون سے دوسرا بجلی گھر تعمیر کیا گیا ۔ جس سے آٹھ دیہات کی آبادی مستفید ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ، اب WP_20150920_006صوبائی حکومت کی طرف سے نئی منی ہائیڈل پاور سٹیشنوں کی تعمیر کیلئے حکومت خیبر پختونخوا نے فنڈ دی ہے ۔ لیکن یہ فنڈ مذکورہ تینوں ادارے ملی بھگت سے خرد برد کرنے کیلئے نئی بجلی گھر تعمیر کرنے کی بجائے پرانے بجلی گھروں پر خرچ کرکے اُنہیں نیا ظاہر کر رہے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں یورجوغ میں تعمیر شدہ پچاس KVبجلی گھر کو مقامی کلسٹر کے ممبران سے پوچھے بغیر منہدم کیا گیا ہے ۔ اور بجلی گھر کیلئے منظور شدہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈ کو غبن کی سازش تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،ضلع ناظم چترال اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔ کہ اس کی انکوائری کی جائے ۔ اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ بصورت دیگر علاقے میں پیدا ہونے والے ناسازگار حالات کی ذمہ داری اے کے آر ایس پی اور پیڈو PEDOپر ہوگی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button