Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لواری ٹنل کے قریب مشین چڑھائی میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک شخص جان بحق

چترال ( محکم الدین محکم) لواری ٹنل کے قریب مشین چڑھائی میں ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک شخص جان بحق ۔ جبکہ ٹرک سامان سمیت مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک نمبر 2268جو دیر سے سامان لوڈ کرکے چترال آرہا تھا ۔ کہ لواری ٹنل کے مقام مشین چڑھائی میں لواری ٹنل میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر ایک ہائی ایس نمبر سوات 4497 مخالف سمت سے آیا ۔ اور راستہ روکا ۔ جس میں تقریبا دس افراد سوار تھے ۔ اس دوران چند افراد ٹرک ڈرائیور معتبر خان ولد حضرت چکیاتن دیر کے پاس آئے ۔ اور اُنہیں گھسیٹ کر ٹرک سے نیچے اُتارا ۔ جس پر ٹرک بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری ۔ اور نتیجتا ڈرائیو ر کا بھتیجا نظار خان ولد حیات خان ساکن دیر جان بحق ہوا ۔ ٹرک او راُس میں لوڈ شدہ سامان کو شدید نقصان پہنچا ۔ ڈرائیور معتبر خان نے بعد آزان پولیس سٹیشن عشریت میں ڈرائیور ہائی ایس سراج احمد ولد عظیم اللہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جن کے بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے درین اثنا ٹرک ڈرائیوروں نے ہائی ایس ڈرائیور کو گرفتار کرنے اور اُسے کڑی سے کڑی سزا دینے کے ساتھ ساتھ ٹرک اور تاجروں کے سامان کو پہنچنے والے نقصانات کا معاوضہ طلب کرتے ہوئے ہڑتال کر دی ہے ۔ جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button