Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد تبدیل/پشاور میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کئے گئے

دروش(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد کا تبادلہ کرکے انہیں کیپٹل ڈسٹرکٹ پشاور میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے حالیہ تقرریوں اور تبادلوں کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد کو تبدیل کرکے انہیں ضلع پشاور میں محکمہ تعلیم کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ بشارت احمد نے دروش میں طویل عرصہ قیام کیا اور انکے قیام کے دوران دروش میں عوامی سطح پر انہیں ایک فرض شناس، عوام دوست اور متحرک انتظامی آفیسر کے طور پر سراہا جاتارہا۔ اپنی تعیناتی کے دوران بشارت احمد مقامی عمائدین، مذہبی، سیاسی اور سماجی طبقے اور مقامی میڈیا کے ساتھ بھی انتہائی قریبی تعلق کار رکھا ۔ انکے تعیناتی کے دوران دروش میں کئی سیاسی ، سماجی اور انتظامی مسائل بھی پیدا ہوئے مگر انہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور ذمہ داری کیساتھ عوامی مشاورت سے ان مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جسکی وجہ سے عوامی سطح میں انکے شہرت میں اضافہ ہوا۔ بشارت احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ عوامی حلقوں نے بشارت احمد کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عوامی حلقوں نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بھی اپنے پیش رو کی طرح دروش کے عوام کی نمایاں خدمت کرینگے اور انتظامی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button