462

انجینئر امیر مقام سمیت ڈی ایس پی شانگلہ پر ہو نے والے ریموٹ کنٹرول بم دھما کوں میں ملوث اہم دہشت گرد صا لح محمد گر فتار

شانگلہ ( سرفراز خان ) شانگلہ جٹ کول پو لیس کی کاروا ئی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء انجینئر امیر مقام سمیت ڈی ایس پی شانگلہ پر ہو نے والے ریموٹ کنٹرول بم دھما کوں میں ملوث اہم دہشت گرد صا لح محمد گر فتار، دہشت گرد کا تعلق افغا نستان کی جہا دی تنظیم اما رات اسلا می سے ہے ، دہشت گر د کسی بڑی کاروائی کیلئے شانگلہ کے علا قے جٹ کول میں داخل ہوا تھا ، ملزم سے ہینڈ گرینڈ ، بار ود ، بال بیرنگ ، پستول اور بم ریموٹ کنٹرول برآمد ، ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ،ضلعی پو لیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ خان نے الپوری میں ڈی ایس بشام طاہراقبال ڈی ایس پی با چا حضرت اور ایس ایچ او اعتبار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گرد صا لح محمد ولد غنی محمد کا فی عرصہ سے افغا نستان کے علا قے چکنور جلا ل آباد میں مقیم ہیں اور ان کا تعلق افغان دہشت گرد تنظیم امارات اسلا می افغا نستان سے ہے ، ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزم کسی بڑی کاروا ئی کیلئے شانگلہ میں داخل ہوا تھا کہ پو لیس نے بر وقت کاروا ئی کر کے گرفتار کر لیا، ڈی پی او راحت اللہ نے کہا کہ ابتدا ئی تحقیقات کے مطابق ملز م 2012میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ء اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر مارتونگ میں ہو نے والے ریموٹ کنٹرول حملے میں ملوث ہیں جس میں سات افراد جاں بحق ہو ئے تھے اس طرح ملزم 2013میں پورن میں ڈی ایس پی خان بہادر خان کی گاڑی پر ہو نے والے ریموٹ کنٹرول حملے میں بھی ملوث ہیں جس میں ڈی ایس پی خان بہادر خان سمیت ساتھ اہلکار شہدہو ئے تھے ، ملزم صا لح محمد پورن میں ڈی ایس پی حملے سے ایک روز قبل ایک پو لیس اہلکار کو قتل کر نے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ نے بتا یا کہ ملزم جٹ کول میں ایک پو لیس چیک پو ائنٹ کو اُڑا نا چا ہتا تھا ملزم کی نشاند ہی ہر وہاں سے چا ئے کی پتیلی میں نصب بارود اور بال بیرنگ برآمد کئے گئے ، انہوں نے کہاکہ کہ ملزم اپنے بچوں کے ہمراہ افغانستان میں مقیم تھے اور ان کا تعلق ایک بہت بڑے دہشت گرد گینگ سے ہے اور ان کا بہت بڑا نیٹ ورک ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کی گرفتاری سے دیگر دہشت گردوں تک پہنچنے میں مدد ملی گی ، انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں سیکورٹی الرٹ ہے اور دہشت گردکی گرفتاری سے علا قہ میں تحفظ ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں