Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلع شانگلہ میں بلدیاتی فنڈ ز کی واپسی کے خلاف تحصیل بشام میں بلدیاتی ناظمین کااحتجاجی مظاہرہ

شانگلہ ( نمائندہ ) صو بائی حکومت کی جانب سے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ ضلع شانگلہ میں بلدیاتی فنڈ ز کی واپسی کے خلاف تحصیل بشام میں بلدیاتی ناظمین نے احتجاجی مظاہر ہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں تحصیل بشام کے مختلف ویلج کونسلز کے ناظمین و نائب ناظمین نے شر کت کی، ناظمین و نائب ناظمین نے شاہراہ قراقر م پر بشام چوک سے لے کر تحصیل اے سی آفس تک واک کیا،مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس میں ویلج کونسلوں میں 70فیصد فنڈ کی کٹو تی نامنظور ، نا منظور کے نعرے در ج تھے، بعدازاں بلدیاتی نمائندوں نے تحصیل بشام ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر بشام کے دفتر کے سامنے دھر نا دیا ، ناظمین کا کہنا تھا کہ ہم نے تحصیل اور ضلع کی سطح پر تمام بلدیاتی نما ئندوں کو اطلا عات دی ہے اور خبر دار کیا ہے کہ بد ھ کے روز الپوری بازار کے مین چوک میں احتجاجی مظا ہر ہ کیا جا ئے گا اور پھر وہاں سے آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا، بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ شانگلہ 2005کے بعد مختلف آفات کے زیر اثر رہا ہے ، وزیر اعلی پرویز خٹک نے سپیکر صو بائی اسمبلی کو شانگلہ بھیج کر شانگلہ ضلع کو آفت زدہ قرار دیا مگر یہاں صو بائی حکومت نے منظور شدہ فنڈ میں سے 70فیصد فنڈ کی واپس کر ر ہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور ان کیلئے حقوق کیلئے اپنے استعفی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے، انہوں نے ایک کمیٹی قائم کی جو ضلع بھر میں پیغام پہنچائیں گے اور آئندہ کچھ دنوں میں ضلع بھر میں دمادم مست قلندر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیگی،صو بائی حکومت بلد یاتی نمائندوں کے ساتھ ڈرا مہ رچا رہی ہے اور اختیارات کو بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر نے کے کھو کھلے نعرے لگا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ کیلئے 34کروڑ روپے کا فنڈ ایا تھا جس میں 28کروڑ روپے کا فنڈ واپس کر دیا گیا ہے ، انہوں نے صو بائی حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر 70%فنڈ کی کٹو تی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وزیر اعلی ہاؤس کے سا منے احتجاجی دھر نا دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button