تازہ ترین
شہرِشام مارخورز نے چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسئیشن کراچی کی جانب سے منعقدہ "چترال فُٹبال لِیگ سیزن 1” کے فائنل میں اشٹان شیر اسٹارلِنگز کو ایک گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

شہرِشام مارخورز نے چترال اسٹوڈنٹس ویلفئیر ایسوسئیشن کراچی کی جانب سے منعقدہ "چترال فُٹبال لِیگ سیزن 1” کے فائنل میں اشٹان شیر اسٹارلِنگز کو ایک گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی فخرِ پاکستان اولمپئین حنیف خان تھے جبکہ دوسرے مہمانان میں سندھ رینجرز کے برگیڈیر محمد شبیر خان، لفٹننٹ کرنل مُصَّوِࣿر عباس، سیکنڈ اِن کمانڈ میجر عمران حیدر اور میجر سعید، سنئیر چترالی سوشل ورکر ظہیر صفدر لال، سابق صدر سی ایس ڈبلیو اے ظہیر سرحدی، سابق جنرل سیکرٹری سی ایس ڈبلیو اے ذمان لال اور سی ایس ڈبلیو اے کے دوسرے فاونڈنگ ممبران شامل تھے۔
چترال فٹبال لیگ سیزن 1 میں کل آٹھ ٹیموں اور 104 چترالی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جنکہ شایقین فٹبال کی کثیر تعداد بھی ایونٹ کے تمام میچز سے لُطف اندوز ہوئے۔