228

زینب بختیار (جو چند دن پہلے اچانک وفات پاگیی تھی) پشاور بورڈ کے تحت منعقد امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

چترال ( نمایندہ ) فرنٹیر کورپبلک سکول دروش کی ہونہار طالبہ زینب بختیار دختر ڈاکٹر شہزادہ بختیار الدین (جو چند دن پہلے اچانک وفات پاگیی تھی) پشاور بورڈ کے تحت منعقد امتحان میں گیارہ سو نمبروں میں سے 1049نمبرلیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، انھوں نے نویں کے امتحان میں بھی 538 نمبر لیکر ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن لے چکی تھی ۔شہزادی زینب اپنے سکول میں انتہایی زہین اور قابل طالبات میں شمارہوتی تھی۔ وہ ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن لے چکی تھی، زینب ہر ایک مقابلے میں حصہ لیتی تھی، گزشتہ سال افاق پاکستان کے تحت منعقدہ مقابلے کے امتحا ن میں بھی پہلی پوزیشن لے چکی تھی ۔ وہ ایک بہترین مقررہ ہونے کے ساتھ شاعرہ بھی تھیں وہ انگریزی میں شاعری کرتی تھی۔ وہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی صاحبزادی تھی ۔وہ پھول تھی مرجھا گیی، شاید یہی اللہ کو منظور تھی کہ وہ ایک پراسرار بیماری کا شکار ہوکر گزشتہ مہینے اس فانی دینا سے کوچ کرگییں ۔ جس کے لیے ہر ایک انکھ اشکبار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں