181

آوی دومہ دومی پل کی بحالی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائے۔پی ٹی آئی انفارمیشن سیکرٹری افغان رضا

اپرچترل /اانفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال افگن رضا نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ اپر چترال اور صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ آوی دومہ دومی پل کی بحالی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائے، کیونکہ یہ علاقہ تقریباً بتیس گھرانوں پر مشتمل ابادی کو پانی میسر کرواتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دو سو چالیس پلاٹ ہولڈر کے زمینیات ، فصلیں ،جنگلات اور دیگر ایشیا بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اے کے آر ایس پی اور زضلعی انتظامیہ کی۔طرف سے بننے والا یہ پل تقریباً پچیس سال پرانی ہے اور تب سے لیکر آج تک علاقہ مکینوں کو پانی میسر کرتی آ رہی ہیں ۔ چونکہ گزشتہ دو دنوں سے سیلاب اوردریا یارخون میں تغیانی کی وجہ سے مذکورہ پل دریا برد ہونے کا خدشہ ہے لہذا تمام متعلقہ اداروں سے اس سلسلے میں گزارش ہے کہ جلد از جلد اس کو بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں