تازہ ترین
اپرچترال ریشن کے قابل فخرفرزندمحمدآصف بی پی ایس 17اکنامکس کالیکچرارمنتخب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچراراکنامکس منتخب ہونے والوں میں ایک نام اپرچترال کے انتہائی حسین وادی ریشن راغین سے تعلق رکھنے والامحمدآصف ولدریٹائرڈ انری میربہادرخان ہے ۔جوبی پی ایس 17اکنامکس کالیکچرارمنتخب ہواہے۔محمدآصف محکمہ تعلیم میں وزیٹنگ لیکچرارکے طورپرپشاوریونیورسٹی میں پڑھارہے ہیں
۔اورساتھ ہی پشاوریونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔محمدآصف کے زندگی میں کئی نشیب و فراز آتے ہیں اور کٹھن مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔جو لوگ مشکلات کا مقابلہ مردانہ وار کرنا جانتے ہیں۔اور منزل کا تعین کر کے آگے بڑھنے کی جستجو رکھتے ہیں قسمت ضرور ان پر مہربان ہو تی ہے۔ محمدآصف بین الاقوامی میڈیا میں بہت سے تحقیقی مقالے شائع کرچکے ہیں وہ اپنی ذہانت اوردانشمندی سے علم کی روشنی پھیلانے میں اپناکرداراداکریں گے




