432

اللہ نے ہدایت دی، اب دین کی خدمت کرونگی۔ وینا ملک

کراچی: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے   میں بگڑی ہوئی تھی اللہ تعالی نے مجھے ہدایت  دی ۔ اب میں اللہ کے دین کی خدمت کرونگی۔ دولت و شہرت کے باوجود ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی خلا موجود ہے شادی کے بعد طارق جمیل، جنید جمشید، مفتی نعیم سے ملاقات ہوئی ۔ میں جب بھی لڑکھڑاتی تو ان لوگوں سے مل لیتی ہوں۔ دنیا ایک خواب ہے آخرت ہی حقیقت ہے ۔ انہوں نے جامعہ بنویہ  کے دورے کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا اور بیٹی جامعہ بنوریہ سے تعلیم حاصل کریں۔مفتی صاحب نے مجھے اپنی بیٹی کا درجہ دیا ہے  ۔ اس موقع پر ان کے شو ہر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وینا ملک نے کہا ہمارے بزرگ کبھی بھی ہمارا برا نہیں چاہتے۔ میری زندگی تبدیل کرنے میں میرے والد کا بہت  بڑا کردار ہے ۔ب ہتری کا عمل کبھی بھی رکتا نہیں ہے ۔۔ایسا انقلاب آیا ہے میری  دنیا ہی بدل گئی ۔اس موقع پر وینا ملک اشکبار ہوگئیں انہوں نے کہا  شیطان انسان کو نیک راستے سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے ۔ میں جامعہ بنوریہ سے تعلیم حاصل کرنا چاہوں گی۔ انہوں نے سیاست کے متعلق سوال پر  جواب دیتے ہوئے کہا راہ راست پر چلتے ہوئے  سیاست کرنے میں کوئی حرج نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں