تازہ ترین

سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان

چترال (نامہ نگار)پاکستان کے پر امن ماحول اغیار کو برداشت نہیں ہو رہا ہے ،،،یہ بات شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے آج شاہی مسجد چترال میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہی انہون نے کہا سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہےملک کے اندر فتنہ فساد برپا کرکے اغیار مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان پر حملہ کی بھر پور مزمت کرتاہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ عمران سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائیں انہوں نے کہا کہ اس سازش کی تحقیق کیجائے اور ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دیجائے۔

Related Articles

Back to top button