511

چند ماہ بعد ملازمت سے ریٹائر ہونے والے نذیر احمد کو کمانڈنٹ کی طرف سے خصوصی تخائف پیش کئے گئے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چترال سکاوٹس کے فوٹو گرافر لانس نائیک کے اعزاز میں کماندنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ کی جانب سے دیا گیا جس میں چترال سکاوٹس کے افسران اور چترال پریس کلب کے اراکین نے شرکت کی ۔ چند ماہ بعد ملازمت سے ریٹائر ہونے والے نذیر احمد کو کمانڈنٹ کی طرف سے خصوصی تخائف پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نظام الدین شاہ نے لانس نائیک نذیر احمد کی چترال سکاوٹس کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے فرض شناسی، حاضر دماغی اور فوٹو گرافر کی حیثیت سے پروفیشنل فٹنس سے بہت ذیادہ متاثر ہوگئے ۔ انہوں نے لانس نائیک نذیر احمد کو چترال سکاوٹس کے لئے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس ا مید کا اظہار کیاکہ وہ ریٹائرمنٹ بعد بھی اپنی پیشہ ورانہ فیلڈ میں سرگرمی سے علاقے کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی نذیر احمد کی مقامی میڈیا کے ساتھ بہترین لیزان رکھنے پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چترال سکاوٹس اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ چترال سکاوٹس کے افسران لیفٹیننٹ کرنل شبیر، لیفٹیننٹ کرنل عتیق، میجر کاشف اور اکاونٹس افیسر آصف اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ لانس نائیک نذیر احمد کو گزشتہ سال آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ چترال کے موقع پر خصوصی ٹرافی اور کیش پرائز سے نوازا تھا جبکہ اس سے قبل متعدد اعلیٰ فوجی افسران بشمول کور کمانڈر پشاور، جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل نادر خان سے بھی تعریفی اسناد اور انعامات مل چکے ہیں جوکہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کا عکاس ہیں۔ نذیر احمد کا تعلق چترال ٹاؤن کے مشہور گاؤں مستجپاندہ سے ہے جبکہ اس نے سترہ سال قبل چترال سکاوٹس کو جوائن کیا تھا۔

1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں