Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں جرائم کاتناسب نہ ہونے کے برابرہے ۔ منشیات فرشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا ہے کہ عوام کے جان مال عزت ابرو کی زمہ داری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔اس پر کسی قسم کی کمپرومائس نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ٹاؤن ہال چترال لوئیر میں عمائیدین شہر اور سول سوسائٹی نمائندوں کے ساتھ کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ عوام پولیس کا دست بازو بنے۔تاکہ ملکر علاقے سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔عوام کے تعاون کے بغیر پولیس اکیلا جرائم پر قابو نہیں پا سکتا۔پولیس ہر وقت چوکس ہے۔اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے منشیات فروشوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں شریفانہ زندگی گزاریں۔ورنہ ان کے لئے زمین تنگ کر دی جائے گی۔چترال کے امن امان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہان امن امان کی بہترین صورت حال یہان کے پر امن عوام کی وجہ سے ہے. انہوں‌نے کہاکہ چترال میں جرائم کاتناسب نہ ہونے کے برابرہے ۔ منشیات فرشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ اس برائی کو ختم کرنے میں سماجی اداروںو معاشرہ کے متحرک افراد کو بھی اس کی سنگینی پر غور کرتے ہوئے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال پولیس نے بہت سے قربنایاں دی ہے جوبھی چھوٹے موٹے جرائم ہوتے ہیں اُن کوبھی ختم کرنے میں اہم کرداراداکریں گے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے مین سپلائرکے خلاف تسلی بخش طریقے سے کارروائی کرکے جڑسے اکھاڑپھینکنے کی ہدایت کی ہے اوران لوگوں کوزیادہ سے زیادہ جیل کے اندررکھنے کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بہت زیادہ ٹورسٹ پوٹنشل ہے۔حالیہ کیلاش فیسٹؤل میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی شرکت کا کریڈٹ چترال کے عوام کو جاتا ہے۔چترال پولئس نے سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے تھے۔جس کی بدولت سیاحوں نے پر امن ماحول میں فیسٹول کو انجوائے کیا۔RPOسجاد خان نے کہا کہ پولیس میں بھرتیان ایٹا کے زریعےشفاف طریقے سے کی جاتی ہیں۔ اور کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جاتی۔سارا پروسس میرٹ پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آئندہ سائلین کے ساتھ تھانہ سٹاف خوشاخلاقی سے پیش آئین گے۔تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان دوری ختم ہو ۔اس موقع پرسابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ،وقاص احمدایڈوکیٹ،ضلعی امیرجماعت اسلامی مولاناجمشیداحمد،پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل ڈاکٹرریاض حسین ،تحصیل چیئرمین موڑکھوتورکھوجمشیدمیر،ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرالحاج عیدالحسین ،ممبرصوبائی بارکونسل سیدفریدحسین جان ایڈوکیٹ اوردوسروں نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئیر چترال ناصر محمود بھی موجود تھے۔

 

Related Articles

Back to top button