Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پی کے 8پشاورمیں مسلم لیگ(ن) کی جیت عمران خان کی منفی سیاست پرعوام کا عدم اعتماد ہے۔پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) پی کے 8 پشاورمیں ضمنی الیکشن میں پشاور کے عوام نے تحریک انصاف کے منفی سیاست پر اپنا بھرپور عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔عمران خان کو اس سے سبق سیکھنا چاہئے۔پاکستان کے عوام منفی سیاست کو مسترد کرتے ہیں ۔عوام کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں۔اب ملک میں سنسنی خیزی اور خیالی نعروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) 2018کے الیکشن اپنی کارکردگی کے بنیاد پر جیتے گی۔مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنوں جلسے میں خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی کا جواب عمران خان نے سُن لیا ہے۔خیبر پختونخواہ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔پولیس بدلی اور نہ ہی ہسپتال بدلا،کرپشن کا بازار گرم ہے۔نیب خیبر پختونخواہ کے دفتر کو تالہ لگادیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف 20مئی کو سوات کے دورے کے موقع پر ملاکنڈ ڈویژن کے لئے بڑا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرینگے اور ساتھ ہی ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ بھی واپس لینے کا اعلان متوقع ہے۔اُمید ہے کہ وزیراعظم چترال کا بھی دورہ کرینگے۔اور جلسے سے خطاب کرینگے۔چترال سے کارکنان کی بڑی تعداد ضلعی صدر سید احمدخان کی قیادت میں سوات جلسے میں شرکت کے لئے جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے سبھی لوگوں کو خوش آمدید کہینگے۔ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ افتخار الدین ،سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان،شہزادہ امان الرحمن،عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور دوسرے شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button