تازہ ترین

کالاش تہوار چوموس کے موقع پر اے کے آرایس پی کے تعاون سے اے وی ڈی پی کے زیر انتظام پہلی مرتبہ کالاش خواتین کو کاروبار سے منسلک کرنے اور علاقے کی مصنوعات کو ترقی دینےکے سلسلے میں اسٹال

چترال ( نامہ نگار ) کالاش تہوار چوموس کے موقع پر آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے اے وی ڈی پی کے زیر انتظام پہلی مرتبہ کالاش خواتین کو کاروبار سے منسلک کرنے اور علاقے کی مصنوعات کو ترقی دینےکے سلسلے میں اسٹال لگائے گئےتھے ۔ جو کہ بہت ہی کامیاب رہے ۔ اسٹال میں کالاشہ ہینڈی کرافٹس جن میں کالاشہ ڈریس ، ٹوپی کوپس ، چترالی ٹوپی ، مقامی ڈرائی فروٹ ، سلاجیت ، دیسی شہد ، جم اینڈجیولری سمیت کئی چیزیں رکھی گئی تھیں۔ جبکہ دس کالاش خواتین ملت گل ، لالی گل ، شاہی گل ، باغیگل ، شیر بی بی ، گلہ ، زرین گل ، میر کاہی،ستیک گل اور کافرئے نے اسٹال لگانے میں حصہ لیا۔ کالاش خواتین کے اسٹال بہت ہی کامیاب رہے۔ اور علی الصبح سے فیسٹول کے اختتام تک وزیٹرز کا رش اور گاہکوں کی خریداری جارہی ۔ جن میں ملکی اور غیرملکی سیاح و مہمان شامل تھے ۔ ان کے علاوہ سرکاری سطح پر پلاننگ آفیسر اوقاف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختنخوا صاحب زادہ حیدر جان ، تحصیل میونسپل آفیسر چترال رحمت حنیف ، ڈی ایس پی ایون سرکل احسان اللہ نے اسٹالز کی خصوصی طور پر وزٹ کی اور خریداری کی ۔ اورکاروباری اسٹالز کے قیام کو سراہا ۔ اسٹال کے قیام کا مقصد کالاش خواتین میں کاروباری سوچ پیدا کرنے اور سکل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان قدیم تہذیبی و ثقافتی ہنر کا تحفظ ہے ۔ جو صدیوں سے کالاش کلچر کو منفرد رکھے ہوئے ہیں ۔جس سے یہ ایک طرف اپنی ہنرکی صلاحیتوں میں وقت کے تقاضوں کے مطابق مزید نکھار پیدا کریں ۔ اور دوسری طرف ان ہنڈی کرافٹس کو مارکیٹ کرکے عزت سےآمدنی حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں ۔ تاکہ وہ اپنےپاوں کھڑے ہو کر کسی کے محتاج نہ رہیں ۔ بلکہ گھر کی آمدنی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ اس موقع پر سیاحوں نے کالاش ڈریسز اور دیگر مقامی مصنوعات ، ڈرائی فوڈ وغیرہ میں انتہائی دلچسپی کا نہ صرف اظہار کیا ۔ بلکہ اپنے عزیزو اقارب کیلئے تحفےخرید کر لے گئے۔ کالاش ویلیز میں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتےہیں ۔ اور وہ علاقے کے روایتی مصنوعات کی خریداری میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اور یہ تمام مصنوعات خواتین روایتی طریقے پر ہاتھوں سےتیارکرتی ہیں۔ لیکن کاروباری سوچ کی کمی ، مصنوعات کی مناسب تشہیر نہ ہونے ، مارکیٹنگ سے ناواقفیت اور مواقع سے عدم آگہی کی بنا پر فوائد حاصل کرنے سے قاصرہیں ۔ حالیہ اسٹال کے قیام میں حصہ لینے والی کالاش خواتین نے مختصر وقت میں کاروبار کا بہت کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اور ان خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور اے وی ڈی پی کے اقدمات کو سراہا ہے ۔ اور کاروبار سے وابستہ کالاش خواتین کو مزید تربیت فراہم کرنے اور سپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

Back to top button