تازہ ترین
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیطرف سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرز شانگلہ، چترال لوئر و چترال اپر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

سوات(نامہ نگار)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کیطرف سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنرز شانگلہ، چترال لوئر و چترال اپر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان، ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ، تمام ضلعی آفیسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات، سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ، ریجنل ٹرانسپورٹ آتھارٹی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر ملاکنڈنے شرکت کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر سوات، ڈپٹی کمشنرز سوات، ملاکنڈ، باجوڑ اور دیر لوئر نے تبدیل ہونے والے آفیسران کو یادگاری شیلڈ و تحائف پیش کی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔