Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

لوئر چترال پولیس نے اسلحے سمگلرز کو گرفتار کیا

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (PSP) نے حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ضلع ہذا کے داخلی و خارجی راستوں میں مشتبہ افراد کے نقل وحمل پر کڑی نظر رکھنے اور بارڈر کے قریبی تھانوں اور چوکیوں کےانچارج افسران کو مشکوک افراد کے نقل و حمل کو مانیٹر کرنے کے سلسلے میں سخت احکامات جاری کئے ہیں ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اجمل خان کی قیادت میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI ابرار احمد اور ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحے سمگل کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان میں سے ایک کےقبضے سے ایک عدد چائنہ رائفل 7.62 بور بمعہ 591 کارتوس جبکہ دوسرے سے ایک عدد بارہ بور چھریدار بندوق معہ 210 راونڈز 7.62 بور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر لوئر چترال کے تمام خارجی و داخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

آپ سب سے اپیل ہے کہ دوران چیکنگ اپنے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اجنبی ومشکوک افراد کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں

Related Articles

Back to top button